جے پور/12فروری(ایجنسی) ہندوستانی فوج کا ایک مگ 27 طیارہ گر کر حادثہ کا شکار ہوگیا، یہ واقع شام 6:10 پوکھرن رینج کی سرحد پر ہوا، فوجی طیارہ تربیتی اڑان پر تھا،
یہ طیارہ جیسلمر سے اڑان بھرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوا، کچھ دن پہلے ہی ایک Mirage-2000 جہاز کے بھی حادثے ہونے کی خبر آئی تھی،
ملی معلومات کے مطابق پائلٹ وقت رہتے پیراشوٹ کی مدد سے جہاز سے باہر نکل گیا، اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایئرفورس کے ترجمان نے کہا کہ مگ 27 تربیتی مشن پر تھا، جیسلمیر کے ایئربیس سے منگل کی شام 6 بجے اڑان بھرنے کے بعد یہ پوکھرن رینج کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا، انہوں نے آگے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے.