جوشیتان ، (میکسیکو) 09 ستمبر (رائٹر) میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقہ میں آئے آٹھ اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلہ میں ابھی تک کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعرات کو آیا یہ زلزلہ 1985 میں میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے زلزلہ سے زیادہ شیدید تھا لیکن ابھی تک
ملی رپورٹ کے مطابق اس سے نسبتا اتنا نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ اس کا مرکز زمین کے کافی اندر تھا۔
میکسیکو کے وفاقی اور ریاستی حکام کے مطابق اواکساکا میں زلزلہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے کئی اموات ایک ہی شہر جوشیتان میں ہوئی ہیں، چیاپاس میں 12 افراد ہلاک ہوئے اورتاباسکو میں 3 افراد کی موت ہوئی ہے ۔