حیدرآباد8ستمبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے ناگول سے رائے درگم تک دوسرے مرحلہ کے تحت میٹرو ٹرین آج چلائی گئی۔
کورونا کے زیر اثر میٹرو ٹرین میں مسافرین کی کم
تعداد دیکھی گئی۔
میٹرو ریل کے اسٹیشنوں کو جراثیم سے پاک بنایا گیا، مسافرین کے لئے تھرمل اسکریننگ کی گئی،کورونا کو دیکھتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔