حیدرآباد،19ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ یقینی طورپر پرانا شہر حیدرآباد میں میٹرو ریل شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حیدرآباد میٹرونے ملک میں تیزی
سے ترقی کی ہے۔
مسٹر راو نے ریاستی قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی جانب سے حیدرآباد میٹرو سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو ریل کے بارے میں فرضی باتوں سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔