حیدر آباد یکم مارچ (یو این آئی) حیدرآباد میٹروریل کے منیجنگ ڈائر کٹر این وی ایس ریڈی نے کہا ہے کہ ایر پورٹ میٹر والائمنٹ کی نشان دہی کرنے کے لئے پتھروں کے ذریعہ حدود کا تعین
کیا جارہا ہے۔
ہر 100 میٹر پر حدود کو تعین کرنے والا ایک چھوٹا پتھر اور ہر آدھے کلومیٹر پر ایک بڑا پتھر لگایا جارہا ہے۔ میٹر والائمنٹ کے حدود کا تعین کرنے والے ان پتھروں کو رات کے وقت بھی صاف نظر آنے کے لئے رنگ کیا جارہا ہے۔