حیدرآباد۔11مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ پرانا شہر حیدرآباد میں جلد ہی میٹرو پروجیکٹ مکمل کیاجائے گا۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی میں بجٹ
سیشن کے موقع پر مختلف اراکین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پرانا شہر حیدرآباد میں میٹرو لائن کے لئے جائیدادوں کو حاصل کرنے کا کام مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر مکمل کیاجائے گا۔