the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) کورونا وائرس کے سبب گذشتہ پانچ ماہ سے بند دہلی میٹرو آئندہ یکم ستمبر سے ایک بار پھر پٹری پر دوڑ سکتی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کورونا وبا کے پورے ملک میں مکمل پابندی کے مختلف مرحلوں کے بعد ان لاک کا عمل جاری ہے اور ان لاک3 کی مدت 31 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
یکم ستمبر سے پورے ملک میں ان لاک4 کا عمل شروع ہوگا جس کی تیاریوں اور ہدایات کو حتمی شکل دیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے میٹرو آپریشن کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ میٹرو سروسزکا آپریشن تمام مسافروں کے لیے



کیا جائے گا یا نہیں۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شروع میں محض سرکاری اہلکاروں اور ایمرجنسی خدمات سے منسلک افراد کو میٹرو میں سفر کی اجازت دی جائے گی۔
دہلی حکومت کا موقف اس بارے میں پہلے سے ہی مثبت ہے اور دہلی میٹرو کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق میٹرو چالنے کے لیے تیار ہے۔ دہلی میٹرو نے تمام ضروری تیاریاں کر لی ہیں اور اسے بس حکومت سے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔
دہلی میٹرو نے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے اگست مہینے سے اہلکاروں کے بھتوں میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ان لاک 4 میں اسکول، کالج اور سنیما ہال کے کھلنے کا امکان نہ کے برابر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.