نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو قومی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ، ان علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ نے مغربی اور مشرقی اتر پردیش کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے آج صبح دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ قومی دارالحکومت میں
کم سے کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور صبح 8.30 بجے نسبتا نمی 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح دہلی میں ہوا کا معیار بیشتر مقامات پر معتدل زمرے میں رہا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دارالحکومت کے آنند وہار میں آج صبح 10 بجے ہوا کا معیار انڈیکس 107 ریکارڈ کیا گیا۔