نئی دہلی، 17 اکتوبر (ایجنسی) عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سلسلے میں جاری "می ٹو" مہم میں سامنے آنے والے معاملات کی تحقیقات کے لئے حکومت وزراء کا ایک گروپ قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ بہبود خواتین و اطفال کے مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے گزشتہ ہفتے"می ٹو" مہم کے دوران سامنے آنے والے معاملات کی تفتیش کے لئے
ایک کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن حکومت اس میں تبدیلی کرتے ہوئے اس طرح کے معاملات کی تحقیقات کے لئے وزارتی گروپ قائم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔یہ گروپ "می ٹو" ،مہم سے منسلک شکایتوں کی ہر پہلو سےجانچ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ وزارتی گروپ کسی سینئر خاتون وزیر کی قیادت میں بنے گا جو مہم میں اٹھنے والےسوالوں اور کام کی جگہ پر خواتین کا جنسی استحصال روکنے کے لئے بنائے گئے قانون کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے مشورے دے گا۔