نئی دہلی،06 دسمبر (یو این آئی) منی پور کا نگریس اور انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو منی پور کا دورہ کرنے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ منی پور تقریباڈیڑھ سال سے جل رہا ہے، لاکھوں لوگ تشدد کا شکار ہو چکے ہیں لیکن کوئی ان کی دیکھ بھال نہیں کر رہا ہے ، اس لیے وزیر اعظم وہاں جائیں اور
اگر وقت نہیں ہے تو اس معاملے پر وہ آل پارٹی اجلاس بلائیں منی پور کانگریس کے صدر اور ممبر اسمبلی کے میگھ چندر سنگھ اور منی پور میں انڈیا اتحاد سے وابستہ 10 سیاسی جماعتوں کے کنوینر کھیتر امیوم شانتا کی قیادت میں ریاستی وفد نے آج یہاں مسٹر مودی کو ایک
میمورنڈم پیش کیا اور کہا کہ منی پور گزشتہ سال 3 مئی سے جل رہا ہے۔