نئی دہلی، 03 فروری (یواین آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے پہل پر لوک سبھا سیکرٹریٹ نے ارکین پارلیمنٹ کو چوبیس گھنٹے اطلاعات وتحقیق کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ’ پارلیمنٹری ریسرچ اینڈ انفارمیشن سپورٹ‘ (پی آرآئی ایس ایم) کی سہولت فراہم کی ہے لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق ان میں
افسروں کی ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے۔
ممبران کسی بھی وقت پرزم پر کال کرسکتے ہیں اور کم سے کم وقت میں ضروری اطلاعات یا مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے لئے دو خصوصی ٹیلیفون لائنیں 011-23034654 اور 011-23794236 اور خصوصی موبائل نمبر 9711623767 ہوں گے جس پر ممبران کال یا میسج کرکے کوئی اطلاعات حاصل کرسکتے ہیں۔