: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 3 جولائی (راست) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر حلقہ اسمبلی میں ایمبولنس سروس کا آغاز کیا گیا، اسی سلسلے میں مجلس کے رکن اسمبلی محمد معظم خان نے ان اپنے حلقے بہادرپورہ میں ایمبولنسس سروس کا افتتاح کیا، رکن اسمبلی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے تفصیلات بتائی اور کہا کہ بہادرپورہ میں ایک ایمبولنس اور ایک منی ایمبولینس عوام کی
خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے موجود رہے گی، رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ عوام اپنے فون سے 108 ڈائل کرنے پر ایمبولنس اور 102 ڈائل کرنے پر منی ایمبولینس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں- رکن اسمبلی نے تلنگانہ حکومت اور وزارت صحت سے اظہار تشکر کیا. بعدازاں صدر مجلس کی نمائندگی پر صدر مجلس سے بھی اظہار تشکر کیا-