: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،11 نومبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے یونین ٹریٹری میں بر طرف کئے گئے سرکاری ملازموں کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایک مکتوب لکھا ہے محبوبہ مفتی نے مکتوب میں لکھا ہے: ’سال 2019 سے سرکاری ملازموں کی اچانک برطرفی کے انداز نے خطے کے بہت سے خاندانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں جنوبی کشمیر کے ایک ملازم جس کو دفعہ 311 کے تحت برطرف کیا گیا
ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ”مذکورہ ملازم کو یواے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا اور کئی برسوں تک بند رکھا گیا جس کے بعد عدالتوں نے اس کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔ مکتوب میں کہا گیا : ” اس آزمائش سے مذکورہ ملازم کو صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوئے اور بالآخر وہ اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو چھوڑ کر انتقال کر گیا۔ محبوبہ مفتی نے اپنے خط میں تجویز پیش کی کہ ان برطرفی کے مقدمات کو جانچ پڑتال کے دائرے میں لایا جانا چاہیے اور ایسے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جانی چاہیے۔