سری نگر ، 22 اپریل (یو این آئی) پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے منگل کے روز پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا، ”ہم پہلگام دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
کرتے ہیں ہمارے دل متاثرین اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا، یہ بے مقصد تشدد کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ صرف درد اور تکلیف لاتا ہے۔
پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور ان کا نتیجہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع اور سماجی انتشار ہوتا ہے۔