the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،20 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے بتادیں کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو پیر کے روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دلی کے ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’مجھے منموہن سنگھ جی کو جاننے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ایک



منکسرالمزاج اور شائستہ شخصیت کے مالک ہیں، ملک کی ترقی کے لئے ان کی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دست بدعا ہوں‘۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش دیو وردھن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’دلی کے ایمز میں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی صحت کے بارے میں ان کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ بات کی، ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں بہترین ممکنہ طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے ہم سب ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.