سری نگر،17اپریل(ایجنسی) جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے سنہ 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی کے لیے جب بھگوا قدامت پرستی کی بات آتی ہے تو دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ورنہ تمام مسلمان دہشت گرد ہیں۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ نے ٹویٹ کیا،'تصور کیجیے اگر میں نے کسی دہشت گردی کے ملزم کو امیدوار بنایا ہوتا! ان لوگوں (بی جے پی) کے مطابق جب بھگوا قدامت پرستی کی بات آتی ہے تو دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا لیکن مسلمانوں کا نام آنے پر ہر مسلمان دہشت گرد ہے۔ جب تک بری نہیں ہوجاتا تب تک مجرم مانا جاتاہے'۔