the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 9 مارچ (ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر پابندی کسی ایک تنظیم پر نہیں بلکہ ایک مذہب پر حملہ ہے اور پی ڈی پی اس کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔
ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابی فائدے کے لئے کشمیریوں کو قربانی کا بکرہ بنا رہی ہے جس کے لئے علیحدگی پسندوں کی پکڑ دھکڑ، جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر پابندی اور ریاست سے باہر مقیم کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی کسی بھی پارٹی کو اجازت نہیں دیں گی کہ وہ کشمیر کو انتخابی اکھاڑے کے لئے استعمال کریں۔

محترمہ مفتی نے کہا کہ جماعت پر پابندی کے بعد علیحدگی پسند اور جماعت اسلامی کارکنان نے احتجاج نہیں کیا جس سے دلی کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے



جماعت کے تعلیمی اداروں اور یتیم خانوں پر تالے چڑھانے شروع کئے لیکن جب پی ڈی پی نے اس کے خلاف آواز بلند کی اور اس کے بعد ہی حکومت نے جماعت کے تعلیمی اداروں سے پابندی ہٹا دی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی دلی کی اس پالیسی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے ساتھ ہمارے نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن جماعت پر پابندی مذہب اسلام پر حملہ ہے جس کی قطعی طور پر اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہند و پاک مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کا روز اوّل سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین رشتے جموں و کشمیر کے حق میں ہیں جس کے لئے بات چیت واحد راستہ ہے۔ انہوں کہا 'جب مقامی مین اسٹریم جماعتیں بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کی مخالفت کر رہی تھیں تب پی ڈی پی نے اس وقت سامنے آکر بات چیت کی وکالت سے جس سے پورے برصغیر کا سیاسی بیانیہ ہی بدل گیا اور پھر باقی جماعتیں بھی ہماری ہاں میں ہاں ملانے لگیں'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.