سری نگر، 19 ستمبر(ایجنسی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرحدوں پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ناخوشگوار حالات کا خمیازہ ریاست کے لوگوں کو بھگتنا
پڑتا ہے ۔
محترمہ مفتی نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے دور افتادہ علاقوں میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی قیادتوں سے اپیل کی کہ وہ سرحدوں پر امن برقرار رکھنے کے لئے کام کریں ۔