the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11 ستمبر (یو این آئی) کروڑوں افراد میں سے آخر کیوں صرف چند گنے چنے لوگ ہی عام سطح سے اوپر اٹھ کر منفرد مثالی شخصیات اور میگا آئیکن بن پاتے ہيں؟ ایسی مشہور شخصیات کی ان خوبیوں کے بارے میں کے میگا آئیکن کے کامیاب پہلے سیزن میں سچائیاں اجاگر کی گئی تھیں۔ اس سیزن میں وراٹ کوہلی اور اے پی جے عبدالکلام جیسے متعدد مشہور شخصیات کی کہانیاں شامل کی گئي تھیں۔ اس کامیابی کی بنیاد پر نیشنل جیوگرافک میگا آئکن کے دوسرے سیزن کے ساتھ اپنی شاندار کہانی کی روایت پھر سے دوہرانے جارہا ہے۔
'میگا آئيکن' سیزن 2 کا پریمیئر 20 ستمبر کو ہونے والا ہے۔



یہ بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون، صنعتکار رتن ٹاٹا، فلمی شخصیت اے آر رحمان اور کلپنا چاولا جیشی مشہور شخصیات کی کامیاب زندگی کے سفر کی کہانیوں پر مبنی ہے۔
اس سیریز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین اور ٹاٹا سنز کے چیئرمین ایمریٹس رتن ٹاٹا نے کہا کہ "میں نیشنل جیوگرافک کی فطرت، سائنس، ثقافت اور تاریخ سمیت ہر چیز کی مستند حقیقت پسندانہ پیشکش کا مداح رہا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس کی آئندہ سیریز کا حصہ ہوں"۔
میگا آئیکن سیزن 2 کا پریمیئر 20 ستمبر 2020 کو نیشنل جیوگرافک چینل پر ہوگا اور ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.