نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس کے ساتھ 2+2 مذاکرات سے قبل آج یہاں روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی مسٹر سنگھ نے پیر کو یہاں سشما سوراج بھون میں روسی وزیر دفاع کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے دفاعی شعبے سے متعلق مختلف امور پر ابتدائی بات چیت کی روس کے وزیر دفاع ہندوستان کے ساتھ ٹو
پلس ٹو وزارتی مذاکرات میں شرکت کے لیے اتوار کو یہاں پہنچے۔
دو طرفہ ملاقات کے بعد دونوں رہنما ٹو پلس ٹو مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ اس مذاکرات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ بات چیت کے دوران بعض دفاعی معاہدوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔
اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان سالانہ چوٹی کانفرنس ہوگی۔