نئی دہلی، 13 جون (یواین آئی) دہلی میں کورونا وائرس کے بے تحاشہ نئے معاملوں کے آنے کی وجہ سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اتوار کو لفٹننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
صبح گیارہ بجے ہونے والی اس میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود ہرش وردھن اور دہلی کے وزیراعلی حصہ شرکت کریں گے۔
وزارت داخلہ کے مطابق میٹنگ میں ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے رکن، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا اورکئی دیگر سینئرافسران بھی شرکت کریں گے۔
وزارت داخلہ کے دفتر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’وزیر داخلہ امیت شاہ ،
وزیر صحت ہرش وردھن، دہلی کے لفننٹ گورنر، دہلی کے وزیراعلی، ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے رکن اور ایمس کے ڈائرکٹر اتوار کو صبح گیارہ بجے کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔‘‘
دہلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورت حال دن بہ دن بدترہوتی جارہی ہے اور متاثر ہونےو الے لوگوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ دہلی کے لفٹننٹ گورنر صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایک ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے جمعہ کو 2137 ریکارڈ نئے معاملوں سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر36 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 12 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔