حیدرآباد12ستمبر(یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے درمیان بین ریاستی بس خدمات کے احیا کے لئے دونوں ریاستوں کے وزرائے ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوگی۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک
ڈاون کے بعد سے اب تک جنوبی ہند کی ان اہم ریاستوں کے درمیان بین ریاستی بس خدمات متاثر رہی ہیں۔
ان کے احیا کے سلسلہ میں مشاورت اور تبادلہ خیال کے لئے دونوں ریاستوں کے وزارائے ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس حیدرآباد پیر کو ہوگا۔