: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23اگست (یو این آئی) آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی کی قیادت میں ایک وفد نے آج یہاں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے چیرمین جگدمبیکا پال سے ملاقات کرکے وقف ترمیمی بل کے
سلسلے میں خطرات اور مسلمانوں کے تفکرات سے آگاہ کیا یہ ملاقات جے پی سی چیئرمین مسٹر جگدمبیکا پال سے وقت لیکرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے کی وفد نے تفصیل سے ایک ایک ترمیم پر اپنے اعتراضات درج کروائے اور تفصیلی میمورنڈم پیش کیا۔