حیدرآباد7جنوری(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے وزرائے اعلی کی ملاقات اس ماہ کی 13تاریخ کو ہوگی۔
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہونے والی اس ملاقات میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور اے پی کے
وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اے پی میں تین دارالحکومتوں کے قیام کی وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے دی گئی تجویز کے پیش نظردونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی کی اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔