سیول، 19 مارچ (رائٹر) شمالی کوریا اور ’جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے‘ کے معاملہ پر امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے سینئر دفاعی مشیر وں نے تبادلہ خیال کیا۔
صدر کے دفتر نےیہاں بتایا کہ دو دنوں تک جاری رہی یہ مذاکرہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمال کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہونے
والی بات چیت کو ممکن بنانے میں بھی تعاون کر سکتا ہے۔
صدر کے دفتر نے بتایا’’جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر چنگ يوئی یونگ، امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر ایم سی ماسٹر اور جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر شوتارو ياچي نے شمالی کوریا کے رہنما مسٹر ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جےان کے درمیان ہونے والی بات چیت پر بھی چرچا کی‘‘۔