نئی دہلی، 28جنوری (یو این آئی) زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کو اسرائیلی سفیر ناوو گلون سے کرشی بھون میں ملاقات کی۔
مسٹر تومر نے سفیر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ہندستان میں اسرائیل کے سفیر کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباددی۔
انہوں
نے ہندستان اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کے 30برس مکمل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے 12ریاستوں میں قائم 29ایکسیلنس مراکز کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا جو 25ملین سے زیادہ سبزی کے پودھے، 387ہزار سے زیادہ پھلوں کے معیاری پودوں کی پیداوار اور ہر سال 1.2لاکھ سے زیادہ کو تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔