گاندھی نگر / نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) گجرات میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی ) ایکٹ کا مسودہ تیار کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی ریٹائر ڈ حج رنجنا دیسائی کی صدارت میں ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی نئی دہلی کے گجرات بھون میں میٹنگ ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ
میٹنگ میں کمیٹی کے ارکان نے ریاست کے لیے مجوزہ یوسی سی کے مقاصد ، امکانات اور خاکہ کے حوالے سے اہم بات چیت کی۔
کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ رنجنا دیسائی اور دیگر ممبران ریٹائرڈ سینئر آئی اے ایس آفیسر سی ایل مینا، ایڈوکیٹ آرسی کو ڈیکر سابق وائس چانسلر دکشیش ٹھاکرے اور سماجی کارکن گیتا بین شراف اس اہم میٹنگ میں موجود رہے۔