the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رائے پور، 28 جنوری (یو این آئی) چھتیس گڑھ سمیت چار ریاستوں کی وسطی علاقائی کونسل کی آج یہاں 22 ویں میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نوا رائے پور کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں شروع ہوئی اس میٹنگ میں وسطی علاقائی کونسل میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ سمیت ان ریاستوں کے چیف سکریٹری اور سینئر محکمہ جاتی افسران شامل ہیں۔
وسطی علاقائی کونسل کی تشکیل مرکزی حکومت اور کونسل میں شامل ریاستوں کے تعاون سے ان ریاستوں میں متوازن سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ بین ریاستی مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے ایک اعلی سطحی ایڈوائزری فورم کے طور پر کی گئی ہے۔ اس میٹنگ کا انعقاد سلسلہ وار طریقے سے رکن ریاستوں میں ہوتا ہے۔ اس بار چھتیس گڑھ کا نمبر



ہے۔
اس میٹنگ میں ریاستوں کے قانون و انتظام ، نکسلزم اور دہشت گردی کے مسئلے پر بنیادی طور پر بحث هوگي ۔ جہاںریاستیں میٹنگ میں متعلقہ موضوعات پر اپنی رپورٹ رکھیں گی وہیں وزیر داخلہ کے سامنے اپنی مشکلات اور مطالبات بھی رکھیں گی۔ میٹنگ میں مرکزی سیکورٹی فورسز خاص طور مرکزی ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود ہیں۔
مسٹر شاہ اس میٹنگ کے فورا بعد چھتیس گڑھ ریاستی بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے، جہاں وہ تقریباً دو گھنٹے رہیں گے۔ اس دوران وہ پارٹی کے سینئر کارکنوں سے خطاب كریں گے۔ مسٹر شاہ کی طرف سي اےاے اور این آر سی سے متعلق اپوزیشن حملوں کے جواب دینے کے طریقوں کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کے خلاف آئندہ دنوں کی حکمت عملی کے سلسلے میں پارٹي کے ارکان کی رہنمائی کی توقع ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد مسٹر شاہ کا ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.