واشنگٹن، 5 مئی (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 22 مئی کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔
بیان کے مطابق، دونوں رہنما مسٹر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ کے مجوزہ چوٹی اجلاس کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔اس سے پہلے 27 اپریل
کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنما نے کوریائی جنگ کے ختم ہونے کا سرکاری طور پر اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 1953 میں ہونے والی کوریائی جنگ کے بعد، کم جونگ اون جنوبی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے لیڈر بن گئے ہیں ۔
رائٹر۔ ع ا۔