ممبئی، 17 مارچ (یواین آئی) مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے منگل کے روز مختلف کارپوریٹ علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔
انہوں نے اجلاس میں کہا کہ ملک میں مہاراشٹر
میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر لوگ پائے گئے ہیں۔
ریاست میں کورونا سے متاثر 38 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ شہر میں 600 لوگوں کو گھر میں ہی کی نگرانی کے لئے رکھا گیا ہے۔