حیدرآباد،11 فروری(ذرائع) تلنگانہ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ جن افراد نے پہلے ہی پرجاپلانہ یا پرجاوانی پروگرام کے ذریعے راشن کارڈ کے لیے درخواست دی ہے انہیں می سیوا کے ذریعے دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
عہدیداروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پرجاپلانہ کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کا فی الحال جائزہ لیا جارہا ہے، اور درخواست دہندگان کے لیے نئی درخواست جمع کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
دریں اثنا، تلنگانہ حکومت کی جانب سے نئے راشن کارڈ کے اندراج کی اجازت دینے کے بعد ریاست بھر
میں می سیوا مراکز درخواستوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
محکمہ سیول سپلائیز کے افسران نے می سیوا کے عملے کو درخواستیں قبول کرنا شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کی وجہ سے مختلف مراکز پر لوگوں کی بھیڑ ہے۔
درخواست دہندگان نے صبح سویرے ہی قطار میں کھڑے ہونا شروع کردیا-
جو لوگ سابق چیف منسٹر کے سی آر کے دور اقتدار میں راشن کارڈ میں افراد خاندان کے ناموں کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی ان درخواستوں کا کیا ہوگا اس پر عوام کے کئی سوال ہیں، کیا ان درخواستوں کو قبول کرلیا جائے گا یا انہیں پھر سے اپلائی کرنے کی ضرورت ہے-