میرٹھ/13مارچ(ایجنسی) کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی بدھ کو بھیم آرمی کے صدرچندرشیکھرسے ملنے اسپتال پہنچ گئیں۔ پرینکا گاندھی کےاس طرح سے چندرشیکھرسے ملاقات کرنے کی خبرسے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازارایک بار پھرگرم ہوگیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 15 مارچ کے بعد چندرشیکھرالیکشن لڑنےاورکانگریس سےاتحاد کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
چندرشیکھر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت کسی کی بات نہیں سننا چاہتی ہے۔ یہ ایک نوجوان کو کچلنا چاہتی ہے۔ روزگار تو انہوں نےدیا نہیں، کوئی آوازاٹھا رہا ہے توآوازاٹھانے دیجئے۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر کی ہر لڑائی میں ان کے ساتھ ہوں۔ جب پرینکا گاندھی سے پوچھا گیا کہ کیا چندر شیکھر کو نگینہ سے الیکشن لڑایا جائے گا توانہوں نے کہا کہ چندرشیکھرکا جوش پسند آیا، اس کی جدوجہد ہم سمجھتے ہیں، اس لئے اس سے ملاقات کرنے آئے، اس کا کوئی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔