حیدرآباد، 7 اگست (یو این آئی) تلنگانہ میں بھدراچلم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کا جمعہ کے دن یہاں کورونا انفیکشن سے انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر رمیش (35) کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد گاندھی اسپتال میں علاج جاری
تھا لیکن حالت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
ریاستی وزیر صحت ایٹلا راجندر نے ڈاکٹر رمیش کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔