بھوپال/2مئی(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں نئی بھرتیوں کے ساتھ میڈیکل جانچ میں لاپرواہی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔
دراصل بھنڈ ضلع اسپتال میں ایک ہی کمرے میں لڑکے اور لڑکیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے۔ چیک کے دوران لڑکیوں کے سامنے لڑکوں کو نیم برہنہ کروایا گیا۔ اتنا ہی نہیں لڑکیوں کے میڈیکل
ٹسٹ کے دوران وہاں کوئی بھی خاتون ڈاکٹر اور نرس موجود نہیں تھیں۔
بھنڈ پولس لائن میں 217 نئے خاتون اور مرد وں کی پولیس میں بھرتی ہوئی ہے، جن میں سے الگ الگ مرحلوں میں ضلع اسپتال میں میڈیکل ٹسٹ کروایا جارہا ہے۔ منگل صبح ضلع اسپتال میں 39 لڑکے لڑکیوں کے میڈیکل ٹسٹ کرائے گئے، جن میں سے تقریباً 18 لڑکیاں اور 21 لڑکے شامل تھے۔