the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اگر آپ ہی تفتیشی آفیسر، استغاثہ اور جج بن جاتے ہیں تو ہمارا کیا فائدہ؟ ہم یہاں کیوں ہیں؟"
ممبئی 18 جنوری ( یو این آئی )اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق معاملے میں ممبئی پولیس کی شبیہ کو خراب کرنے والے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج آج بامبے ہائی کورٹ نے بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا، تاہم اس ضمن میں کسی بھی کاروائی سے اجتناب کرتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ مستقبل میں کی جانے والی تحقیقات کی رپورٹنگ کے لئے رہنما اصول جاری کیے جائیں گے۔
بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار، سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی موت سے متعلق رپورٹس کے تناظر میں میڈیا ٹرائل کے خلاف دائر عوامی مفادات کی درخواستوں کی سماعت کے بعد 6 نومبر 2020 کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج اس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس جی ایس کلکرنی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مشاہدہ کیا کہ میڈیا کو مجرمانہ تفتیش سے



متعلق مباحثوں سے گریز کرنا چاہئے اور عوامی مفاد میں ایسے معاملات میں صرف معلوماتی رپورٹس تک ہی محدود رہنا چاہئے۔
عدالت نے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج کو بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا ہے تاہم ، بینچ نے نیوز چینلز کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا ۔اور صرف مستقبل میں رپورٹنگ کے لئے رہنما اصول جاری کرنے کی بات کی ہے۔
گذشتہ چھ ماہ کے دوران اس معاملے کی سماعت کے دوران ، ہائی کورٹ نے "میڈیا ٹرائل" کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنی حدود کو عبور نہ کریں ، اور اشارہ کیا کہ وہ رہنما اصول اور ہدایت نامہ مرتب کرے گا۔
واضح ریے کہ ، بنچ نے ریپبلک ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے وکیلوں سے کہا تھا کہ "اگر آپ ہی تفتیشی آفیسر، استغاثہ اور جج بن جاتے ہیں تو ہمارا کیا فائدہ؟ ہم یہاں کیوں ہیں؟" اور '" عوام سے یہ پوچھنا کہ کس کو گرفتار کیا جائے، کیا یہ تحقیقاتی صحافت کیا ہے؟"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.