نئی دہلی،04 اپریل (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھا کرنے منگل کو میڈیا کے کچھ حصوں پر گمراہ کن اور بے بنیاد خبریں پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کا ملک پر برا اثر پڑتا ہے۔
یہاں ایک تقریب میں مسٹر ٹھا کرنے
میڈیا کو اس کی اہم ذمہ داری کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ "میڈیا کے کچھ حصے پروپیگنڈہ اور گمراہ کن خبروں کو فروغ دیتے ہیں جس کا ہمارے ملک پر برا
اثر پڑتا ہے۔ انہیں صحیح، حقائق پر مبنی اور معقول خبریں جمع کرنے اور اسے عوام تک پہنچانے کی اہم ذمہ داری نبھانی چاہیے۔