: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 20 جنوری (یو این آئی) گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے کہا ہے کہ جمہوریت میں سب سے زیادہ اہم ادارہ میڈیا کا شعبہ ہے جو جمہوریت کا ستون ہے۔ انہوں نے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف تلنگانہ کی نئے سال کی راج بھون میں رسم اجرا کے موقع
پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ عوام اور حکمرانوں کے درمیان میڈیائل کا کام کرتا ہے اور وقتا فوقتا معلومات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابل ستائش بات ہے کہ بڑھتی ٹکنالوجی کے خطوط پر تبدیلیوں کے مطابق صحافی کام کر رہے ہیں۔