the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی18اکتوبر (یو این آئی) میڈیا کوجمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے، لیکن اس کی موجودہ روش جمہوری قدروں کے منافی ہے، کیونکہ وہ ایک فریق کی طرح برتاؤ کررہا ہے ان خیالات کا اظہار آج یہاں سینئرصحافی معصوم مرادآبادی نے محفوظ الرحمن یادگاری خطبہ پیش کرتے ہوئے کیا انھوں نے ’جمہوری نظام میں میڈیا کاکردار‘ کے موضوع پراپنے خطبہ میں کہا کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے باشندے ضرور ہیں، لیکن جس تیزی کے ساتھ ہمارے ملک میں جمہوری قدروں کا زوال ہورہا ہے، اس نے جمہوریت کے مستقبل پر سوالیہ نشان قایم کردیا ہے۔ معصوم مرادآبادی نے



کہا کہ آج میڈیا کی غیر جانبداری داؤ پر لگی ہوئی ہے کیونکہ اس کے غالب حصے نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کی بجائے خود کو استحصال پسند طاقتوں کا ترجمان بنالیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صحافت ایک مشن کے طورپر شروع ہوئی تھی، جو بعد میں ایک پروفیشن بنی اور اب یہ صرف کمیشن بن چکی ہے۔ معدودے چند اخبارات اور نیوزچینل ہی صحافت کی آبرو بچائے ہوئے ہیں، ورنہ میڈیا کا غالب حصہ کمزوروں کی بجائے طاقتور لوگوں کاحامی بن چکا ہے، جو جمہوریت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔جمہوریت کو بچانے کے لیے میڈیا کو اپنے اصل کردار کی طرف واپس آنا ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.