وزیر داخلہ محمد محمود علی کو مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم کی مبارکباد
حیدرآباد، 19 جون (پریس نوٹ) مولانا محمد بن عبد الرحیم با نعیم ، نائب ناظم مجلس علمیہ ، تلنگانہ و آندھرا ، امام و خطیب مسجد الرحمٰن ، حی مشرفہ ، جدہ نے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کی اور سکریٹریٹ میں مساجد کے دوبارہ تعمیر کے تیقن کے پر مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر مینجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی انور احمد، مولانا محمد بن عبد الرحیم با نعیم کے ساتھ تھے مولانا محمد بن عبد الرحیم با نعیم نے وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ وہ تلنگانہ کے این آر ائیز کی سعودی عرب واپسی کے سلسلہ میں مرکز سے نمائندگی کرتے
ہوئے سعودی عرب میں قابل قبول ویکسین کو تلنگانہ میں دستیاب کروائے ۔
مولانا محمد بن عبد الرحیم با نعیم کی قیادت میں وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کے لیے جانے والے وفد میں مولانا عبد الصبور صاحب مظاہری بیابانی اور سینئر سماجی کارکن جناب قیصر شریف صاحب بھی شامل تھے ۔
مینجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی انور احمد نے سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کے نقشوں اور نمونوں کی اجراء پر مسرت کا اظہار کیا اور اپنی اس تمنا کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ طے شدہ وقت میں دونوں مساجد کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ انور احمد نے سکریٹریٹ کی مساجد کے نقشوں اور نمونوں کو ترتیب دینے میں قائد مقننہ مجلس اتحاد المسلمین اکبر الدین اویسی کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔