حیدرآباد، 20 جنوری(ذرائع)حیدرآباد کی میئر گدوال وجے لکشمی نے خیریت آباد زونل کمشنر کے دفتر میں 20 جنوری بروز پیر کے دن اندرا مہیلا شکتی کینٹین کا افتتاح کیا۔
انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کاروبار
کو آگے بڑھائیں اور مالی خود انحصاری حاصل کریں۔
کینٹین این بی ٹی نگر سیلف ہیلپ گروپ-5 گنیش کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس نے 10 لاکھ روپے کا بینک لنکیج لون حاصل کیا۔پانچ خواتین نے کینٹین قائم کرنے کے لیے قرض سے 5 لاکھ روپے کا استعمال کیا۔