حیدر آباد 6 نومبر (یو این آئی) مئیر حیدر آباد گروال وجے لکشمی نے گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے صدر دفتر کا اچانک معائنہ کیا۔
انہوں نے بر وقت ڈیوٹی پر نہ آنے والے ملازمین پر برہمی کا اظہار
کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے پرو گرام پر جاوانی میں ٹاون پلاننگ کے شعبہ میں زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم ان کی یکسوئی کے اقدامات نہیں کئے گئے اور ساتھ ہی اس شعبہ کو جو مکتوبات موصول ہوئے ہیں ان کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔