لکھنؤ: 20 مارچ(ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے لوک سبھا انتخاب لڑنے کی اٹکلوں پر لگام لگاتے ہوئے بدھ کو واضح کردیا کہ ان کا انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اتحاد کے امیدواروں کے لئے وہ انتخابی مہم چلائیں گی۔
محترمہ مایاوتی نے بدھ کو کہا" مجھے لگتا ہے کہ میرے انتخاب لڑنے یا جیت حاصل کرنے سے زیادہ ضروری اتحاد کی کامیابی ہے۔ اس لئے میں نے لوک سبھا
انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن میں پارٹی کے لئے پورے ملک میں انتخابی مہم چلاؤنگی۔
انہوں نے کہا" بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کے لئے اترپردیش میں بی ایس پی نے سماجوادی پارٹی(ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل( آر ایل ڈی) سے اتحاد کیا ہے۔ اس اتحاد کو بالکل بھی نقصان نہ پہنچے یہ میری ترجیح ہے۔ اس لئے میرے خود کے جیتنے سے زیادہ ضروری ایک ایک سیٹ جیتنا ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگر انتخاب کے بعد ضروری ہوا تو وہ کسی بھ سیٹ کو خالی کرا کر انتخاب لڑسکتی ہیں اور جیت بھی سکتی ہیں۔