حیدر آباد 3 مئی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) 7 مئی کو شہر حیدرآباد میں تلنگانہ بھروسہ سبھا جلسہ کا اہتمام کرے گی جس میں پارٹی کی قومی
صدر ویو پی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی شرکت کریں گی۔ یہ جلسہ سرور نگر گراونڈ میں شام 4 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اس جلسہ کا مقصد بے روزگار نوجوانوں میں بھروسہ پیدا کرنا ہے۔