لکھنؤ/16مئی (ایجنسی) وزیراعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں کل ہوئے حادثہ پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے قصورواروں کو سخت سزادینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
محترمہ مایاوتی نے آج جاری بیان میں کہا کہ گاڑیوں کی آمدورفت کے درمیان زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گرجانے کا حادثہ انتہائی سنگین ہے ۔حکومت کو مجرمانہ لاپروائی کے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔اس حادثہ کی اعلی سطحی جانچ کراکے قصور واروں کو سخت سزادلانا چاہئے تاکہ ایسا دردناک حادثہ دوبارہ نہ ہو۔
start;">انھوں نے کہا کہ انتہائی مجرمانہ لا پروائی کے ایسے سنگین معاملوں میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے اعلی رہنما ؤں کے ذریعہ "من پر بوجھ "بتادینے سے ذمہ داری سے دامن بچانے کی کوشش کی صحیح نہیں ہے بلکہ اس کے لئے ٹھوس کارروائی اور تدابیر کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔
بی ایس پی صدر نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کو امدادی رقم دیکر اپنے آپکو ذمہ داری سے بری سمجھ لیتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کا فرض ہے کہ وہ قصورواروں کی شناخت کرکے سزایو یقینی بنائے تاکہ ایسے حادثات کا اعادہ نہ ہو۔