نئی دہلی، 7مئی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وشاکھا پٹنم گیس حادثہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر فوری طورپر سخت کارروائی کرنے اور احتیاط برتنے کے لئے کہا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم میں فیکٹری چالو کرتے وقت زہریلی گیس کے اخراج سے کئی لوگوں کی موت اور کافی لوگوں کو
سانس میں لینے میں پریشانی کے واقعہ پر گہرا دکھ اور تشویش ظاہر کی۔ اس سلسلہ میں فوری طورپر کارروائی کے ساتھ ساتھ آئندہ ہر جگہ احتیاط برتنے کی بھی سخت ضرورت ہے تاکہ ایسے حادثات پھر سے نہ ہوں۔
وشاکھا پٹنم میں ایک کارخانہ میں کل دیر رات زہریلی گیس کا اخراج کا ہوا جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت اور ہزاروں بیمار پڑ گئے ہیں، کئی گاووں کو خالی کرایا گیا ہے۔