نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے کانپور واقعہ کی تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح شہید پولیس اہلکاروں کو انصاف مل سکے گا۔
محترمہ مایاوتی نے جمعہ کے روز سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ پولیس اور جرائم اور سیاسی ربط و ضبط کی بھی تفتیش ہونی چاہیے۔
بی ایس پی کے رہنما نے کہا،’ کانپور پولیس کو ہلاک کیے جانے کا واقعہ اور ساتھ ہی اس کے اہم ملزم خونخوار وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش سے کانپور لاتے وقت آج پولیس
کی گاڑی کے پلٹنے اور اس کے بھاگنے پر پولیس کی جانب سے اسے مار گرائے جانے وغیرہ کے پورے معاملات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے‘۔
محترمہ مایاوتی نے کہا،’ یہ اعلیٰ سطحی تحقیقات اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ کانپور جھڑپ میں شہید ہوئے آٹھ پولیس اہلکاروں کے خاندان کو صحیح معنوں میں انصاف مل سکے۔ ساتھ ہی پولیس اور مجرم سیاسی عناصر کے ملی بھگت کی بھی درست شنخات کرکے انھیں بھی سخت سزا دلائی جا سکے۔ ایسے اقدامات سے ہی یوپی جرائم سے پاک ہو سکتا ہے‘۔
یو این آئی، ایم اے۔