لکھنؤ ، 9 جون (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ملک میں 21 جون سے ہر شخص کو مفت ٹیکے لگانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی تعریف کی۔
لیکن اسے تاخیر سے اٹھایا گیا قدم قرار دیا ہے۔
بی ایس
پی صدر نے آج یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہونے کے بعد اب اس سے بچاؤ کے لئے 21 جون سے سبھی کو مفت ویکسین فراہم کرانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ تاخیر سے ہی سہی لیکن مناسب قدم ہے ۔