: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ، 3 ستمبر (یواین آئی) منظم جرائم پر قابو پانے کے لیے اتر پردیش حکومت کی بلڈوزر کارروائی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے منگل کو کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ہی بلڈوزر کا استعمال کیا جانا چاہیے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر یا ان کے رشتہ داروں کے خلاف بلڈوزر کی کارروائی کے بجائے ان افسران پر سخت کارروائی ہونی چاہیے جو متاثرین کو مناسب انصاف فراہم نہیں کرتے۔