نئی دہلی،23 ستمبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے کام کرنے کا انداز پر تنقید کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ یہ جمہوریت کو شرم سار کرنے والاہے محترمہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ اور کام کرنے کے طریقے سے پارلیمنٹ کی شان اور آئین کا
وقار تار تار ہوا ہے۔
بی ایس پی رہنما نے کہا،’’ویسے تو پارلیمنٹ جمہوریت کا مندر ہی کہلاتا ہے پھر بھی اس کے وقار کو کئی بار تار تار کیا گیا ہے۔
حالیہ پارلیمٹ اجلاس کے دوران بھی ایوان میں حکومت کے کام کرنے کے طریقے اور اپوزیشن کا جو برتاؤدیکھنے کو ملا ہے وہ پارلیمنٹ کے وقار ،آئینی کی شان اور جمہوریت کو شرمسار کرنے والا ہے۔