اعظم گڑھ:15اگست(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے اعظم گڑھ میں ایک دلت کے قتل پر آج ریاستی حکومت پر سوالیہ نشان کھڑ اکرتے ہوئے کہا کہ دلتوں پر جس طرح کے ظلم ہورہے ہیں اس سے سابق کی سماج وادی پارٹی(ایس پی)کی حکومت اور موجودہ بی جے پی حکومت میں کوئی فرق نہیں رہ گیا
ہے۔
محترمہ مایاوتی نے آج اپنے ٹوئٹ میں لکھا'اعظم گڑھ کے بانسگاؤں میں دلت پردھان 'ستیہ میو جئتے پپو' کی یوم آزادی کے دن بے رحمانہ قتل و ایک دیگر کی کچل کر موت کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ یو پی میں دلتوں پر اس طرح سے ہورہے ظلم و زیادتی پر سابق کی ایس پی اور موجودہ بی جے پی حکومت میں کوئی فرق نہیں رہ گیاہے۔